پاکستان

سرگودھا:ملک کو چوروں ڈاکووں اور لٹیروں کے چنگل سے آزاد کرا کر عام آدمی کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں، وزیر اعلی پنجاب

سرگودہا﴿تحصیل رپورٹر ﴾وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ وہ ملک کو چوروں ڈاکووں اور لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروا کر عام آدمی کا پاکستان بنانے کیلئے کوشاں ہیں جہاں صرف اور صرف میرٹ کی حکومت ہو گی اور ہر حقد ار کو اس کاحق ملے گا ۔لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبا وطالبات سے قوی امید ہے کہ وہ خوشحال پاکستان کا نقشہ ‘ ڈینگی کے علاج کا فارمولا ملک کی زرعی معیشت کی ترقی کیلئے بہترین فارمولے تیار کریںگے ۔ جس سے کرپشن کے خاتمہ او رڈاکووں اور لیٹروں کو نکیل ڈالی جاسکے گی یہ وہ خواب ہے جو قوم کے مستقبل کی ضمانت دیتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف سرگودہا میں مختلف تدریسی امتحانات میں نمایاں پوزیش حاصل کرنے والے چار ہزار طلبائ وطالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے بطو رمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ماروی میمن کے علاوہ ممبران وقومی اسمبلی سردار شفقت حیات بلوچ ‘ شہزادی عمر زادی ٹوانہ ‘ عبدالرزاق ڈھلوں ‘ مختار احمد بھرتھ ‘ طاہر سندھو ‘ فاروق بہاؤ الحق ‘ ایوب بھا ‘غلام نظام الدین سیالوی ‘ پیر امین الحسنات ‘ وارث کلو ‘ حامد حمید ‘چوہدری شاہنواز رانجھا‘ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ‘ محسن شاہ نواز رانجھا ‘ وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری ‘ کمشنر سرگودہا ڈویژن شوکت علی ‘ ڈی سی او عظمت محمود ‘ ڈی پی او ڈاکٹرمحمد رضوان کے علاوہ مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ڈین ‘ پروفیسرز ‘ اساتذہ ‘ معززین ‘ سیاسی شخصیات ‘طلبائ طالبات او ران کے والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو امیر او رغریب کے پاکستان میں تقسیم کر کے طبقاتی تفریق پیدا کر دی ہے ۔ جس سے قائد او راقبال کے خواب کی تعبیر ممکن نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم اغیارکے ہاتھوں میںکھیل رہے ہیں وہ ہمارے شہریوں کے قتل کے عوض چند کوڑیاں حقارت کی نظر سے ہماری جھولی میںڈال کرہماری قومی حمیت اور غیرت کا سودا کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے ہاتھوںمیںملک کامستقبل ہے اور ہم ان کے قدم سے قدم ملا کر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے قرانی تعلیمات ‘ قائد او راقبال کے فرمودات کو بھلا کر ملک وقوم کو اندھیروں میں پھینک دیاہواہے او راغیار نے ان تعلیمات کو اپنا کر اپنے ممالک کو فلاحی ریاستیں بنالیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کو ایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے قرآنی تعلیمات کے نظام کو رائج کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے نئے جہاں ‘ نئی دنیا او رنئی بستیاں بسانی ہیں تو صرف محنت اور تخلیق سے ہی ممکن ہیں ۔لوٹ گھسوٹ اور باہر سے آنے والی دولت سے بنائے گئے سنگ مرمر کے محلات قائد اور اقبال کے پاکستان کے تصور لہ برعکس ہے جو ملک کے عوام کو دھوکہ دینے کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ پا کستان 64 سال سے اندھیروں میں بھٹک رہاہے ۔ ا س دوران فسطائیت کا راج رہا۔آج ملک کی یوتھ کے ہاتھ میں پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کی کنجی ہے او رہم ان کے قدم سے قدم ملاکر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے ۔انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے ایک لاکھ 25 ہزار طلبا وطالبات کو ان کی محنت کے بل بوتے پر لیپ ٹاپ کی تقسیم تعلیمی اور فکری انقلاب کی نوید ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں کے تحت لاکھوں غریب اور مستحق طلبا وطالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آٹھ ارب کے انڈو ومنٹ فنڈز سے غریب اور ذہین طلبا مستفید ہورہے ہیں ۔حکومت پنجاب کی بھرتی پالیسی کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اب تک 74 ہزار سائنس وجنرل اساتذہ شفاف میرٹ پر بھرتی کئے گئے او رایک بھی سیاسی وغیر مستحق فرد کو تعینات نہیں کیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں سیاسی بھرتیوں نے ملک کو بدحالی او رعوام کو محرومی کے سوا کچھ نہیں دیا او روہ اس کا ازالہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے سرگودہا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اکرم چوہدری کی انتظامی صلاحیتوں کی تعریف کی او رکہاکہ وہ ایک نیک منش ‘ مخلص اور دیانتدار او راپنے پیشے سے لگن ومحبت رکھتے ہیں ۔ اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا نے اپنے سپاسنامہ میںیونیورسٹی کی تدریسی وہم نصابی سرگرمیوں او رتحقیقی کاوشوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی تعلیم ودوست پالیسیوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلی بار طلبا وطالبات کو شاندار اعزاز ات سے نوازا جارہاہے ۔ تقریب میں طلبا وطالبات کو پولیس کے چاق وچوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔قبل ازیں آمد کے فور ا بعد ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں وکلائ کے وفد سے ملاقات کی او ران کے مطالبہ کو جلد حل کروانے کی یقین دہانی کرائی ۔ تقریب سے تقریری مقابلوں کابہترین ایوارڈ حاصل کرنے والی پرائمری کلاس کی طالبہ نویرہ بابر نے قیام ومنزل پاکستان کے حوالہ سے خطاب کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے اسے بے حد سراہا او ربازوں میں اٹھائے ہوئے اسے مستقبل کی ارفع کریم قرار دیا۔ انہوں نے نعت خواں نزاکت حیات اور نویرہ بابر کو بھی لیپ ٹاپ دیئے ۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں آج مورخہ 8 مارچ کو تعطیل کا اعلان بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  گستاخانہ فلم کے خلاف ٹرین مارچ تاریخ تاریخی ہوگا،فضل کریم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker