علاقائی

پھولنگر:پنجاب بنک کی مقامی برانچ کے کرپٹ اہلکاروں نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ دیئے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ پنجاب بنک کی مقامی برانچ کے کرپٹ اہلکاروں نے کسانوں کو لوٹنے کے ریکارڈ توڑ دیئے ۔ ٹریکٹر کا زر ضمانت جمع کرانے کے با وجود بھائی پھیرو کے کاشتکار کر ٹریکٹر دینے سے انکار ۔ زرعی لون دینے والے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق بھائی پھیرو کے کاشتکار ملک لیاقت علی نے پنجاب بنک رائے ونڈ برانچ کو ٹریکٹر کے لون کے لئے MCOواجد علی خان کو درخواست دی مگر چکر پر چکر لگانے کے باوجود مذکورہ اہلکار نے لون کیس درج کرنے سے انکار کر دیا ۔ اور جب اس اہلکار کو اسکے ٹائوٹ ماسٹر سلیمان کے ذریعے رشوت دینے کی کوشش کی گئی تو اس نے ٹریکٹر کی زر ضمانت جمع کرانے کا مطالبہ کیا جو کہ مبلغ 65ہزار روپے بنک میں جمع کرائی گئی ۔ مگر دو ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک ٹریکٹر کا کیس منظور نہیں ہوا اور مذکورہ اہلکار مزید رشوت مانگتا ہے ۔ مزید رشوت نہ دینے پر مذکورہ اہلکار نے سائل کو اپنا کیس واپس لینے کا کہا ۔ لیاقت علی کا کہنا ہے کہ رائے ونڈ برانچ کے زرعی شعبہ نے رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہر آ نے والے کسان سے ہزاروں روپے رشوت بٹوری جاتی ہے وگرنہ کسانوں کو ذلیل و خوار کیا جاتا ہے ۔ لیاقت علی نے پنجاب بنک کے صدر نعیم خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم سی او واجد علی خاں کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کر ا کر مجھے ٹریکٹر لون دلوائیں ۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ٹی ایم اے ملازمین کی مسلسل غیر حاضریاں، سیوریج کانظام درہم برہم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker