پاکستانتازہ ترین

پنجاب،بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ

لاہور(بیوروچیف سے) پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس دو ہزار بارہ کی منظوری دیتے ہوئے بلدیاتی انتخابات غیرجماعتی بنیادوں پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔لاہور میں وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ کابینہ کے فیصلے سے میئر کا عہدہ بھی بحال ہوجائے گا۔ خواتین کیلئے انتخابات میں تینتیس فیصد اور نوجوانوں کیلئے پانچ فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ اجلاس میں کابینہ کی کمیٹی بنانے کی بھی منظوری دی گئی جو بلدیاتی انتخاب کے لیے سفارشات پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button