پاکستانتازہ ترین

پنجاب کابینہ نے بجٹ2012-13کی منظوری دیدی

لاہور(نامہ نگار)  پنجاب کابینہ نے بجٹ2012-13 کی منظوری دیدی ہے. کابینہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کے برابر اضافہ کرنے کے علاوہ ہائیڈل اور سولر انرجی پر زیادہ رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پنجاب کابینہ کا ہنگامی اجلاس مینارِ پاکستان ٹینٹ آفس میں طلب کیا ،جس میں تمام صوبائی وزراء اور سیکریرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیرخزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بجٹ تجاویزپیش کیں،کابینہ نے ان تجاویز کی منظوری دے دی،اجلاس کے بعد پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاربجے پنجاب کے بجٹ میں عوام کوخوشخبری سنائی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ ٹیکس فری بجٹ میں غریبوں کیلئے متعدد نئی اسکیمیں لائی جارہی ہیں ،اورپرانی اسکیموں کوبھی برقراررکھاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کی لاہور آمد کے حوالے سےکارکنوں کی تیاریاں مکمل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker