پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی ،57.14ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری

لاہور(نمائندہ خصوصی)  پنجاب اسمبلی نے57 ارب 14 کروڑ روپے کے ضمنی بجٹ کی منظوری دے دی۔ اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ انہیں نئے وزیر اعظم سے کوئی خاص امید نہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسپیکر رانا محمد اقبال کی صدارت میں شروع ہوا۔تواجلاس میں مالی سال 2011ء اور 2012کا ضمنی بجٹ رائے شماری کے لئے پیش کیا گیا۔اراکین اسمبلی نے بجٹ پر اپوزیشن کی کٹوتی کی دو تحاریک مسترد جبکہ سرکاری اراکین کی جانب سے 42 مطالبات زر منظور کئے۔اسمبلی اجلاس کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت توانائی کانفرنس کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پنجاب کے عوام کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہ اہے۔وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبی شجاع الرحمن نے کہاکہ جس شخص سے واپڈا کا محکمہ چل سکا نہ لوڈ شیڈنگ ختم ہو سکی وہ ملک کیسے چلائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔مردانِ حق ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker