پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف پی ٹی آئی کی قرارداد

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نےمسلح افواج سےمتعلق متنازع تقریر پر الطاف حسین کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی۔ الطاف حسین کےخلاف قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے جمع کرائی۔ قرار داد میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے فوج کے کردار کو سراہا گیا جبکہ الطاف حسین کی جانب سے فوج پر تنقید اور سخت الفاظ کے استعمال پر شدید مذمت کی گئی۔ قرار دادمیں مطالبہ کیا گیا کہ الطاف حسین کو انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکےواپس لایا جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والا رینجرز آپریشن امن کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہے اور آپریشن کسی بھی رکاوٹ کے بغیر جاری رہنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker