پاکستانتازہ ترین

پنجاب بجٹ: ترقیاتی منصوبوں کے لیے 550ارب روپے مختص

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال کے لیے سولہ کھرب اکیاسی ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے پانچ سو پچاس ارب اور کسان پیکیج کے لیے پچاس ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، بجٹ پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2016-17ء کے لیے پنجاب اسمبلی کا بجٹ وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے اسپیکر رانا محمداقبال کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ پنجاب نے بتایا کہ تعلیم،صحت،زراعت،صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیحات ہیں،صحت کے شعبے کے لیے بھاری رقم مختص کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کی فراہمی کے لیے پچھلے سال کی بہ نسبت 88 فیصد زائد بجٹ مختص کیا گیا ہے،امن و عامہ کے لیے پچھلے سال کی بہ نسبت 45 فیصد زائد بجٹ مختص کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 550 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پھولنگر:جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا بھائی پھیرو میں جلسہ عام سے خطاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker