پاکستان

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کی برطرفی کے خلاف ہڑتال کرنےوالےینگ ڈاکٹرزنےہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے سینئر ڈاکٹرز کو بحال کرنے کے حکم کے بعد کیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ آج صبح سپریم کورٹ  نے معطل ڈاکٹروں کو بحال کرنے کا حکم جاری کیا اور پنجاب حکومت کو تحقیقات مکمل ہونے تک کسی کی بھی برطرفی سے روک دیا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہڑتالی ڈاکٹروں نے نہ صرف ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا بلکہ سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھول کی تھاپ پر بھگڑے ڈالے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی ہار نہیں بلکہ انصاف کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں  نیپرانے بجلی کی قیمت میں 73 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker