پاکستانتازہ ترینسائنس و آئی ٹی

حکومت پنجاب کا ٹھپہ کیسے ختم کریں؟

آپکو معلوم ہوگا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ذہین طلباء و طالبات کو کم و بیش 1 لاکھ لیپ ٹاپ تحفہ میں دیے گئے۔ اس حوالے سے اپوزیشن اور میڈیا کی جانب سے میاں محمد شہباز شریف اور پنجاب حکومت پر مختلف الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔کبھی یہ خبر آتی ہے کہ لیپ ٹاپ کی خریداری میں گھپلہ کیا گیا ہے تو کبھی لیپ ٹاپس کی تقسیم کے لیے مہنگی تقریبات کے انعقاد کا موضوع زیر بحث رہتا ہے، اور تو اور اب تو طلباء نے یہ لیپ ٹاپبیچنا بھی شروع کر دیا ہیں جو کہ یقیناً قانون کی خلاف ورزی ہے۔آپ اس حوالے سے یہ بھی جانتے ہونگے کہ حکومت کی جانب سے تمام لیپ ٹاپس پر Youth Initiative کا ٹھپہ بھی لگایا گیا ہے تاکہ کوئی اسے بازار میں باآسانی فروخت نہ کر سکے۔ لیکن ہمارے ذہین طلباء و طالبات بھلا کہاں رکنے والے ہیں۔ یوٹیوب پر اس حوالے سے ایک ویڈیو ٹیوٹوریل موجود ہے جس پر عمل کر کے آپ 2 منٹ میں اپنے لیپ ٹاپ سے حکومتی ٹھپہ مٹا سکتے ہیں۔ گوکہ شاید یہ غیر قانونی حرکت ہے لیکن ایسا تو ہونا ہی تھا۔ہوسکتاہے کہ کچھ لوگ یہ لیپ ٹاپ بیچنا نہ بھی چاہ رہے ہوں مگر انہیں یہ ٹھپہ ویسے ہی پسند نہ ہو۔ لیکن ایک دو واقعات ایسے بھی دیکھنے میں آئے ہیں جہاں کچھ لوگوں نے طلباء سے یہ لیپ ٹاپ اسی لیے خریدا ہے کیونکہ اس پر حکومتی مہر لگی ہوئی ہے۔ خیر پسند اپنی اپنی ، ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے سےہمیں ضرور آگاہ کریں:

یہ بھی پڑھیں  عمر اکمل بیٹی کے باپ بن گئے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. ہاں جی بالکل صحیح طریقہ بتایا ہے عمران خان نے چوروں اور لٹیروں کا ٹھپہ ختم کرنے کا۔

  2. سب لوگ ایک ہی ہیں۔ عمران خان اس وقت سب ڈاکووں کا سردار بننا چاہتا ہے

  3. بس کیجئے عبد اللہ یاسر صاحب اب موروثی سیاست سے نکل آئیں‘ ان سب سے جان چھڑوائیں۔

  4. آپ کیا جانتے ہیں عمران خان کے بارے اگر پوچھنا ہے تو قاسم عمر ۔ باسط علی اور عظیم حفیظ سے پوچھو۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker