تازہ ترینعلاقائی

محرم الحرام میں پنجاب کے 8 اضلاع حساس قرار دے دیے۔

لاہور(نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر اعلیٰ سردار ذوالفقار علی کھوسہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں پنجاب کے 8 اضلاع حساس ہیں، بارود چیک کرنے والے 100 سراغ رساں کتے حاصل کرلئے ہیں۔ لاہور میں ایوان وزیراعلیٰ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ پنجاب کی تمام ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیار دے دیئے ہیں کہ وہ فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کے ساتھ ڈبل سواری پر پابندی عائد کرسکتے ہیں۔ حساس اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جبکہ جلوسوں کےروٹ پر بارود کو چیک کرنے والے 100 سراغ رساں کتے موجود ہونگے۔ان کاکہنا تھاکہ محرم الحرام میں امن وامان کا جائزہ لینے کے لیے کیبنٹ کمیٹیوں نے اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ہے، محرم کے جلوسوں کو سختی سے ٹائم کا پابند کیا جائے گا۔ اور سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کےلیے کھانے کا انتظام کیا جائےگا، تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں  وارم اپ میچ ، پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker