تازہ ترینعلاقائی

پنجاب پولیس کی اہم نشستوں پر تبدیلیاں،DIG آپریشن تبدیل

لاہور ﴿نامہ نگار﴾ صوبائی دارالحکومت  میں پنجاب پولیس کی اہم  نشستوں پر تبدیلیاں کی جارہی ہیں،  کیپٹل سٹی  پولیس آفیسر کے بعد ڈی آئی جی آپریشن کو بھی تبدیل کردیا گیا، نئے ڈی آئی جی دوسرے روز بھی اپنے عہدے کا چارج نہ سنبھال سکے، ذرائع کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس حاجی حبیب الرحمن کی تعیناتی کے بعد محکمہ پولیس کے دو اہم افسران کا تبادلہ کیا جا چکا ہے، سب سے پہلے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر احمد رضا طاہر کو تبدیل کیا گیا، ان کے تبادلے کے بعد ڈی آئی جی احمد مبارکب کو بطور سی سی پی او اضافی چارج دیا گیا جبکہ دوسری بڑی تبدیلی ڈی آئی جی آپریشن غلام محمود ڈوگر کی عمل میں لائی گئی ہے ان کی جگہ بطور ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر کا نوٹیفکیشن جاری کیا تاہم نئے ڈی آئی جی آپریشن رائے طاہر گزشتہ روز دفتر اوقاب میں اپنے عہدے کا چارج لینے نہیں آئے، ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ او ایس ڈی بنائے جانے والے سی سی پی او نے حاجی حبیب الرحمن کے بطور آئی جی چارج لینے کے بعد ہی اپنے تبادلے کی درخواست گزاری تھی، جسے آئی جی پنجاب حبیب الرحمن نے ہی روک دیا تھا، دونوں اہم نشستوں پر تعینات افسران کے بارے میں ایک ہی بات کہی جا رہی تھی کہ ان کے دور تعیناتی میں دونوں افسران جرائم پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں، اب نئے آنے والے افسران سے امیدیں کی جا رہی ہیں کہ ان کی تعیناتی کے بعد جرائم کو کافی حد تک کنٹرول کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  سیکیورٹی خدشات، پنجاب پولیس کا عمران، طاہر القادری اور حکومت کو خط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker