لاہور(نمائندہ خصوصی) ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور ہلکی بارش ہوئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد۔ لاہور, ملتان ، فیصل آباد ، ڈیرہ اسمعیل خان اور شانگلہ ہل میں تیز آندھی آئی۔ تیز آندھی نے دن میں شام کا سماں پیدا کردیا۔بعض شہروں میں آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہوئی ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے، آندھی سے کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔