تازہ ترینعلاقائی

پنجاب سوشل سیکیورٹی کے تحت اب تک ضلع قصور میں 45سے زائد فری میڈیکل کیمپ لگائے جاچکے ہیں

بھائی پھیرو(نامہ نگار) پنجاب سوشل سیکیورٹی کے تحت اب تک ضلع قصور میں 45سے زائد فری میڈیکل کیمپ لگائے جاچکے ہیں ۔ آنے والے مریضوں کو فری چیک اپ کے ساتھ ادویات بھی مفت مہیا کی جاتی ہیں ۔ہیپا ٹائیٹس بی ، سی ،شوگر،حمل ٹیسٹ،کولیسٹرول،تھائی رائیڈاور غدودسمیت تمام ٹیسٹ جدید ترین آلات پر کئے جاتے ہیں تفصیلات کے مطابق یہ باتیںٍ سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے میڈیکل کنسلٹنٹ ڈاکٹر عمران راٹھوراور معروف گائینا کالوجسٹ ڈاکٹر عنبرین نے بلدیہ آفس میں بسم اللہ ویلفئر فاؤنڈیشن بھائی پھیرو کے زیر اہتمام ’’فری میڈیکل کیمپ ‘‘میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے بتایا کہ پنجاب سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں مستحق فیکٹری ورکرز کے ساتھ پرائیویٹ مریضوں کو معمولی فیس میں علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں بھی میسر کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جب تک بڑہتے ہوئے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف اپریشن نہیں کرے گی تو ہیپا ٹائیٹس جیسی خطرناک امراض دن بدن بڑہتی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ جب کوئی شخص سستی کاہلی کا شکار ہو جائے جسم کمزور اور اس کے پیشاب کا رنگ پیلا پڑ جائے تو اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال یا کسی مستند معالج سے رجوع کرنا چاہئے ورنہ اس کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے ۔ بسم اللہ فاؤنڈیشن کے صدر محمد خالد نے بتایا کہ ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے میرے ساتھ تنظیم میں کام کرنے والے وکرز کیلئے لئے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دن دگنی رات چگنی ترقی دے اس موقع پر پیرا میڈیکل سٹاف محمد عرفان مبشر حسین اور دوسرے بھی موجود تھے .

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button