پاکستانتازہ ترین

تحریکِ طالبان پنجاب نے ہتھیار ڈال دئیے

پشاور(مانیٹرنگ سیل) کالعدم تحریک ِ طالبان پنجاب نے ملک بھر میں عسکری کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ، تجزیہ نگاروں کے مطابق آُپریشن ضرب ِعضب کے نتیجے میں حاصل ہونے والی یہ اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ حریک طالبان پنجاب کے امیر عصمت اللہ معاویہ نے ملک بھرمیں عسکری کاروائیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سرینڈر کردیا ہے۔ ذرایع کے مطابق عصمت اللہ معاویہ کے ہمراہ تحریک ِ طالبان پنجاب کی پوری قیادت نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا ہے، اوراب تحریکِ طالبان پنجاب دعوت و تبلیغ کا کام انجام دے گی اورساتھ ہی ساتھ سیلاب زدگان کے لئے جاری امدادی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے گی۔ عصمت اللہ معاویہ کاکہنا ہے کہ ملا فضل اللہ غیر شرعی سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور وہ بھتہ خوروں کی سرپرستی بھی کرتے ہیں اسی بناء پر ان سے علیحدگی اختیار کی۔ ممتاز تجزیہ نگار حسن عسکر ی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آُریشن ضرب ِ عضب کے نتیجے میں حاصل ہونے والی اب تک کی یہ سب سے بڑی کامیاببی ہے اور یہی جمہوری ظریقہ ہے کہا اگرکوئی گروہ کسی فکر کا قائل ہے تو اس کا عوام میں پرچار کرے اوررائے عامہ کو اپنے حق میں ہموار کرکے پارلیمنٹ میں آئےاور اپنے مطالبات پر عمل درآمدکروائے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:ڈی سی او پولیو کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker