تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا:ای ایس ٹی اور ایم سی اساتذہ کو2009 سے پیکج دیاجائےگا

سرگودہا﴿ تحصیل رپورٹر﴾ پنجاب ایس ای ایس ٹیچرز ایسو سی ایشن ڈسٹرکٹ سرگودھا کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے بعد ای ڈی او سے کامیاب مذاکرات ہوئے جس میں معاملات طے پائے کہ ای ایس ٹی اور ایم سی اساتذہ کو 2009 سے پیکج دیا جائے گا اور اس پر دس روز میں عمل ہوگا اساتذہ سے گذارش ہے کی وہ اپنے کاغذات برائے پیکج ای ایس ٹی جنرل 13-02-97تک ایس وی 12-12-92 تک او ٹی 1-10-90 تک اے ٹی 10-11-93 تک ڈی ایم 16-09-89 تک پی ٹی آئی 12-05-91 تک اور ایم سی تمام کیڈر فوری کاغذات جمع کرائیں مذاکراتی ٹیم میں چوہدری مظہر حسین لنگڑیال،ملک ضامن عباس،رانا جاوید اقبال، عبد الرحمن،چیئر مین ایم سی قاری عبدالوحید،جاوید،اشتیاق چیمہ،طلعت چیمہ،سعید،سید سجاد حسین شیرازی،غلام مرتضیٰ چشتی،محمد حسین بھٹی،محمد اسلم ندیم،اللہ دتہ دھولکہ،اللہ یار گوندل،غلام مرتضیٰ،سبطین شیرازی،محمد اسحاق،اللہ رکھا،غلام احمد اعوان شامل تھے اساتذ ہ سے اپیل کی گئی وہ اپنے کاغذات قاری عبد الوحید،ملک ضامن عباس اور چوہدری مظہر حسین کو بر وقت پہنچا دیں تاکہ وہ اس پیکج میں شامل ہو سکیں

یہ بھی پڑھیں  رینالہ خورد:ٹی ایم او نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker