پاکستان

پنجاب کے تعلیمی اداروں کی مفت کتابیں چوری کر کے فروخت کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب حکومت کی سکولوں میں مفت تقسیم کی جانے والی کتابیں چرا کر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابیں ردی قرار دے کر بیچ دی جاتی تھیں۔ کتابیں چوری کرنے والے گروہ کے 2 ارکان گرفتارکر کے 25 ہزار کتابیں برآمد کر لیں۔ ذرائع کے مظابق گروہ میں پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے ملازمین بھی شامل ہیں۔پنجاب حکومت ابھی ناقص دواوں کے معاملے سے تو پوری طرح سنبھل نہیں پائی کہ ایک اور سیکنڈل منظر عام پر آگیا۔ پنجاب میں سرکاری طور پر بچوں کو مفت فراہم کی جانے والی کتابیں ٹیکسٹ بک بورڈ کی ملی بھگت سے بازار میں کھلے عام مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  خیبرپختونخوا اسمبلی: سینیٹ کی خالی نشست پرانتخاب کیلئے پولنگ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker