علاقائی

لاہور:ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس کی دوبارہ تقرری پرجواب طلب

لاہور﴿نامہ نگار﴾لاہورہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرمجاہد کامران کی دوبارہ تقرری پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت تین اپریل تک ملتوی کردی،درخواست گزارچوہدری نذیر احمد نے آفتاب احمد باجوہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیارکیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلرمجاہد کامران اپنی مدت ملازمت پوری کرچکے ہیں،سپریم کورٹ اپنے کئی فیصلوں میں یہ قراردے چکی ہے کہ ریٹائرڈملازمین کو کنٹریکٹ پر نہیں رکھا جاسکتااور پنجاب یونیورسٹی کے قانون کے مطابق وائس چانسلرکی تعیناتی چارسال سے زائد نہیں ہوسکتی۔دوران سماعت عدالت نے وائس چانسلرکے وکیل سے پوچھا کہ کیا وائس چانسلر مجاہد کامران اپنی مدت ملازمت مکمل کرچکے ہیں جس پر وائس چانسلرکے وکیل شہزادشوکت نے کہا کہ اسے کچھ وقت دیا جائے تاکہ وہ تحریری طورپر جواب داخل کرسکے۔لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے درخواست سماعت کے لئے منظورکرتے ہوئے تین اپریل تک جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے قراردیا کہ اگر تین اپریل تک جواب داخل نہ کرایا گیا تووائس چانسلرکو کام کرنے کی اجازت نہ دی جائے کیونکہ یہ اہم معاملہ ہے اس لئے اس میں تاخیر نہیں کی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker