علاقائی

پنجاب یونیورسٹی کی نگہت کوثر 4 گولڈ میڈل، ایک سلور میڈل اور 2برانز میڈل لے کر نمایاں

لاہور ﴿مانیٹرنگ ڈیسک﴾ پنجاب انٹر کالجز گیمز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر، 29 کالجز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرنے کیلئے مدمقابل تھیں۔ پنجاب یونیورسٹی کی نگہت کوثر نے 4 گولڈ میڈل، ایک سلور میڈل اور 2 برانز میڈل لے کر نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کالجز گیمز کے مقابلے گزشتہ روز پنجاب سٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر ہوئے مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی فرسٹ سبلی کالج فیصل آباد سیکنڈ اور سمندری کالج تھرڈ آیا۔ اٹک شہر سے تعلق رکھنے والی طالبہ نگہت کوثر جو پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ نے خوب انعامات حاصل کئے۔ اس ہونہار طالبہ نے لانگ جمپ، ہائی جمپ، 4×100 میٹر اور 4×400 میٹر میں گولڈ میڈل، ٹرپل جمپ میں سلور میڈل، 800 میٹر اور 100 میٹر ہرڈل میں برانز میڈل جیتے۔ یاد رہے پاکستان کلر نگہت کوثر کئی روز سے علیل تھی دوران علالت ہی پنجاب انٹر کالجز کی گیمز آ گئیں۔ مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر منصور سرور نے انعامات تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کی پنجاب یونیورسٹی میں بی اے کے امتحان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طالب علم منصور علی سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker