لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام میلا د النبی ﷺ کی مناسبت سے بروز جمعرات 24جنوری کو مختلف شعبہ جات میں حضرت محمدﷺ کی شخصیت اور ان کی تعلیمات سے طلبہ کو آگاہ کرنے کے لئے محفل میلاد، سیمینار، تقاریر، کوئز مقابلے،وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام بروز جمعرات 24جنوری 11بجے صبح لائبریری کے آڈیٹوریم میں سیر ت نبی ﷺ پرخصوصی لیکچر ہو گا جس میں معروف مذہبی سکالرحافظ محمد سلیم ’’اُسوہ حسنہ ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کریں گے۔جبکہ پاکستان سٹڈی سنٹر میں محفل میلاد منعقد کی جائے گی
You must be logged in to post a comment.