علاقائی

پنجاب یونیورسٹی نے پہلی مرتبہ ایم ایس آرٹ ہسٹری پروگرام شروع کر دیا

لاہور﴿نامہ نگار﴾پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈڈیزائن نے کالج کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایم ایس آرٹ ہسٹری کا پروگرام شروع کر دیا ہے جس کی افتتاحی تقریب کالج میں جمعہ کے روز منعقد کی گئی۔ کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر راحت نوید مسعود نے ایم ایس کے پہلے بیچ کے طلبائ و طالبات کو کورس کی اہمیت اور نصاب پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں شروع ہونے والے اس پروگرام کی بدولت آرٹ کی تاریخ سے متعلق مختلف شعبوں کے ماہرپیدا کئے جا سکیں گے تقریب میں ڈاکٹر شوکت محمود، ڈاکٹر انیس صدیقی، ڈاکٹر شاہدہ منظور، ڈاکٹر نادرہ خان، ڈاکٹر باربرا سمتھ ، اطہر طاہر، ڈاکٹر شعیب احمد اور ندیم عالم نے بھی آرٹ کی تاریخ سے متعلق مختلف مضامین پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker