تازہ ترینکھیل

سیالکوٹ: پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول ،یونین کونسل سطح پر انعامات میں کمی کھلاڑیوں کیساتھ مذاق،کھیلوں کیلئے نقصان دہ

سیالکوٹ(سعید پاشا) پنجاب یوتھ سپورٹس فیسٹیول میںیونین کونسل سطح پر انعامات میں کمی کھلاڑیوں کیساتھ مذاق اور کھیلوں کے لئے نقصان دہ ہیں گذشتہ سال ہو نے والے مقابلہ جات کے انعامات کے مقابل اس سال انعامی رقوم میں اضافہ ضروری تھا جبکہ انعامات میں کمی کر دی گئی جس سے کھلاڑیوں میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا ہے گذشتہ سال کی نسبت اس سال یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کے اندارج میں واضح کمی اسی اضطراب کا پیش خیمہ اور ثبوت ہے ان خیالات کا اظہار کھیلو ں سے وابستہ معززین اور شہریوں نے کیا انہوں نے کہا وزیر اعلی پنجاب اگر کھیلوں کے فروغ کیلئے صحیح معنوں میں کوشاں ہیں اور کھیلوں کے میدان آباد کر نا چاہتے ہیں تو کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ انعامی رقوم میں اضافہ کیلئے فراغ دلی کامظاہرہ کیا جائے تاکہ کھلاڑی دلجمعی کے کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیں اورپنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان آباد رہیںیاد رہے کہ شیڈول کے مطابق یونین کونسل سطح پرباڈی بلڈنگ،اتھلیٹکس،آرم ریسلنگ،ویٹ لفٹنگ کے ونر کیلئے 400رو پے اور رنر اپ کیلئے 200رو پے ، بیڈمنٹن ،بلئیرڈ،سنوکر،رسہ کشی ،والی بال کے ونرز کیلئے800رو پے جبکہ رنرز اپ کیلئے400روپے ،فٹ بال کے ونر کیلئے1600اور رنرز اپ کیلئے1200جبکہ کرکٹ ٹیپ بال اور فن ریس کے ونرز کیلئے2000اور رنرز اپ کیلئے1200رو پے مختص کیئے گئے ہیں۔دوسری جانب تعلیمی سطح پر ملی نغموں ،نعت خوانی ،قرآت ،پینٹنگ کے ونرز کیلئے 400رو پے اور رنرز اپ کیلئے280رو پے،تقریری مقابلہ ،مضمون نویسی کے ونرز کیلئے 800روپے اور رنرز اپ کیلئے560رو پے کے انعامات رکھے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker