پاکستانتازہ ترین

پاکستان نے 23عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے

youth-festival_lpic-1403پنجاب یوتھ فیسٹیول (مانیٹرینگ سیل)میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے لئے پاکستان نے 23عالمی ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔ مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نے چار انفرادی ریکارڈ قائم کر کے ایک منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے اختتامی روز مذید دو عالمی ریکارڈ توڑے گئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کھلاڑی محمد راشد نے تیس سیکنڈ میں 34لکڑی کے بورڈ اپنے سر سے توڑ کر امریکہ کے کیون شیلے کے 32بورڈزتوڑنے کا ریکارڈ توڑا۔ گنیز بک کے نمائندے کارلس مارٹی نیز نے کہا کہ پاکستان کے23ریکارڈ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ جس پر پاکستانی قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔فائن آرٹس کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے 3717مربع میٹ بڑی پینٹنگ بنا کر نائیجیریا کا 3130مربع میٹر کی پینٹنگ کا ریکارڈ توڑا۔ اس موقع پر طالبات نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے ایسے ایونٹس مستقل بنیادوں پر ہونے چاہئیں۔اسپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول کو بھی دنیا کا سب سے بڑا فیسٹیول قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button