پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹرعبدالقدیرخان پی ٹی آئی میںمشروط شمولیت پر آمادہ

اسلام آباد : پاکستان کے معروف جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک انصاف میں مشروط شمولیت کے لئےحامی بھر لی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ان کی جماعت کے سرپرست بننے کی درخواست کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اب سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹر قدیر نے کہا ہے کہ وہ تحریک انصاف میں اس شرط پر شامل ہوں گے کہ عمران خان پاکستان کی تقدیر بدلنے کے لئے حقیقی سیاست پر عمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف کی قیادت کے لئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ان کے خیال میں پی ٹی آئی ظالمانہ نظام کے خلاف روشنی کی کرن ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور وہ روایتی سیاستدانوں سے چھٹکارا چاہتے ہیں جو ہر وقت کرپٹ سیاست میں مشغول رہتے ہیں۔ڈاکٹر قدیر نے کہا کہ اپنے کسی بھی فیصلے کے اعلان تک وہ اپنے مضامین میں تحریک انصاف کے مقصد کی حمایت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ووٹ کس کو دیں؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker