پاکستانتازہ ترین

ڈاکٹر قدیر خان نےتحفظ پاکستان کیلئے سیاسی جماعت کااعلان کردیا

اسلام آباد(بیوروچیف) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے تحریک تحفظ پاکستان کے نام سے اپنی سیاسی جماعت بنا نے کااعلان کردیاہے۔ ڈاکٹر قدیر نے سیاسی پارٹی بنانے کا فیصلہ سابق آرمی چیف، مرزا اسلم بیگ، سابق وزیر دفاع کرنل ریٹائرڈ غلام سرور چیمہ اور آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار عتیق الرحمٰن سے مشاورت کے بعد کیا۔ ایک رپورٹ کے مطابق معروف سائنسدان تحریک تحفظ پاکستان کے نئے سربراہ ہوں گے۔اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر قدیر خان کا کہنا تھا کہ سیاست میں شریک نہیں ہونا چاہتا تھا کہ لیکن جب ملک بدحالیوں اور مصیبتوں میں ڈوب رہا ہو تو تماشائی بن کر دیکھنا مناسب نہیں۔
انہوں نےکہ غیر آئینی حکمرانوں نے پاکستان کا بیڑہ غرق کردیا ہے، موجودہ وقت میں نوجوان نسل کو چاہیےکہ وہ ایک واضح موقف کے ساتھ ایماندار امیدوار کا انتخاب کرے۔ڈاکٹر اے کیوخان کامزید کہناتھا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی اور اس کا پورا خاندان چور ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کی سیاسی اور معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ پہلےبھی گزشتہ ماہ جون سے ہی ایک ایسی جماعت بنانے کا مشورہ کررہے تھے

یہ بھی پڑھیں  سراپا احتجاج نجی تعلیمی شعبہ اور حکومتی ہٹ دھرمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker