پاکستانتازہ ترین

لاہور: حمزہ میزائل سے ڈرون گرایاجاسکتاہے،ڈاکٹر قدیرخان

لاہور(نمائندہ خصوصی)  ڈاکٹرقدیر خان نے کہا ہے کہ  حمزہ میزائل سے ڈرون طیاروں کوگرایاجاسکتاہے ۔ ایوان عدل میں لاہو ربار کے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی ذخائر سے مالامال ہے تاہم حکمرانوں کی نیت ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملے روکنے کی ٹیکنالوجی ہمارے پاس موجود ہے، حمزہ میزائل سے ڈرون طیاروں کوگرایاجاسکتاہے۔ڈاکٹر قدیر خان نے کہا کہ اگرہم ایٹم بم بناسکتے ہیں توتوانائی بحران کافوری خاتمہ بھی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو سزاسناتے ہوئے نااہل بھی قراردیاجاناچاہئے تھا، سیاستدان آپس میں ملے ہوئے ہیں ،حکومت کیخلاف کوئی لانگ مارچ نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button