پاکستانتازہ ترین

عبدالقادر گیلانی فارغ،پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی ٹوٹ گئی،میثاق جمہوریت بچےگایانہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پا رٹی کے سا تھ میثا ق جمہو ریت پر دستخط کر نے وا لی پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی حریف پا رٹی پر میثا ق جمہو ریت کی نفی پر مسلسل تنقید کر رہی ہے تاہم ابھی تک اس نے با ضا بطہ طو رپر اعلان نہیں کیا کہ اس نے میثا ق جمہو ریت توڑ دیا ہے جبکہ وفاق کی طر ف سے پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی کی چیئر مین شپ سے علیحدگی کے بعد عملی طو رپر میثا ق جمہو ریت کا شراکت اقتدار کا حصہ ختم ہو چکا ہے اب جبکہ سپریم کو رٹ سے نا اہل ہو نے پر یو سف رضا گیلا نی کے صا حبزا دے عبدالقادر گیلانی اسی نشست پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں اوران کی صوبائی اسمبلی کی نشست قومی اسمبلی کے ممبر کی حیثیت سے اٹھا تے ہی خا لی ہو جا ئے گی۔ اس سے پنجاب اسمبلی کی وہ پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی2بھی ٹو ٹ جائے گی جس کے وہ سربراہ تھے۔وفاق اور پنجاب میں مخلو ط حکومتیں ختم کر نے کے بعد ن لیگ نے پیپلز پا رٹی سے سرکا ری عہدے واپس لے لیے تھے لیکن پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی نمبر 1چیئر مین چو ہد ری ظہر الدین اور پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی نمبر 2 کی چیئر مین شپ عبدالقادر گیلا نی کے پا س تھی۔ اب جبکہ پبلک اکا ﺅنٹس کمیٹی2کے چیئر مین قومی اسمبلی کے رکن بن گئے ہیں تو سیا سی حلقے کی نظر میں مسلم لیگ ن کے اگلے قدم پر ہیں کہ کیا وہ اکاﺅنٹس کمیٹی 2کے چیئرمین پیپلز پا رٹی کو دیتی ہے یا اپنے کسی رکن کو اکاموڈیٹ کر تی ہے جبکہ میثا ق جمہو ریت کے تحت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئر مین اپو زیشن سے لیا جا تا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  امن کے متلاشی زخمی کندھے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker