پاکستانتازہ ترین

آئندہ الیکشن میں پی پی کو سندھ میں تاریخی شکست ہوگی۔ ڈاکٹرقادر مگسی

خیرپور( نمائندہ خصوصی)  سندھ ترقی پسند پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ نہ ماننے سے ملک میں مارشل لاء لگ سکتا ہے، مارشل لاء لگا تو ذمہ دار پیپلز پارٹی ہوگی۔ خیرپور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ عدالتوں کے فیصلے قانون کے مطابق ہوتے ہیں لیکن حکمران قانونی فیصلے ماننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہ ماننے سے ملک میں بھونچال آسکتا ہے اور مارشل لاء بھی لگ سکتا ہے اگر ایسا ہوا تو ذمہ دار پیپلز پارٹی ہوگی۔ قادر مگسی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کوسندھ میں تاریخی شکست ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker