پاکستانتازہ ترین

نوازشریف اورپیرپگارااتحاد کریں مگر پیرپگارا ہمارے آدمی اورہمارے مہربان ہیں،قائم علی شاہ

qaim aliخیرپور(مانیٹرنگ سیل) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن بھائی چارہ محبت اخوت پیار کا سبق دیتا ہے، ربیع الاول کا مہینہ برکتوں رحمتوں کا مہینہ ہے وہ سرکٹ ہاؤس خیرپور میں پاکستان سنی تحریک ، جماعت اہلسنّت خیرپو، قادری تحریک کے رہنماؤں وحیدالرحمن شر قادری، پیر عبدالقادر شاہ جیلانی، پیر سید سردار حسین شاہ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فرقہ واریت سے دور رہ کر ہمیں اس ملک کی خدمت کرنی ہے فرقہ واریت سے ہمیشہ نقصان ہوا ہے اس موقع پر وفد نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ کالعدم تنظیموں پر ان کی سرگرمیوں پر پابندی لگائی جائے جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر کسی اور نام سے سامنے آجاتے ہیں فرقہ واریت نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے وفد نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا رویہ بھی عاشقان رسول تنظیموں کے ساتھ صحیح نہیں ہے ریلیوں پر دفاتروں پر ابھی تک سیکورٹی نہیں دی گئی ہے وفد میں دانش غوری سمیت 2افراد بھی شامل تھے، دریں اثناء سرکٹ ہاؤس میں کارکنوں اور مختلف وفوس سے خطاب کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ برسات متاثرین کی بحالی کے لیے وزیراعلیٰ نے2ارب روپے کی سمری پر دستخط کردیئے ہیں انہوں نے کہا کہ اب کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی سمیت بڑا شہر سے لوگوں کی ذاتی دشمنیاں بھی ہوتی ہیں جنہیں لوگ ٹارگٹ کلنگ کا نام دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور پیر پگارا اتحاد کریں مگر پیر پگارا ہمارے آدمی ہیں وہ ہمارے مہربان ہیں پیر پگارا سے کسی بھی وقت بات چیت کرسکتے ہیں اگر نواز شریف اور پیر پگارا ملکر الیکشن لڑتے ہیں تو یہ جمہوریت کا حصہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیشہ مفاہمت کا درس دیا ہے جس پر محترمہ شہید رانی نے عمل کیا اور صدر آصف زرداری بھی عمل کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے بھی بات چیت کے ذریعہ مسئلہ حل کیا جس کو پوری دنیا نے پسند کیا ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد ہے سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے انہوں نے کہا کہ خیرپور کو ایجوکیشنل سٹی بنایا جارہا ہے تمام تعلیمی ادارے قائم کئے گئے ہیں لاکھوں افراد کو روزگار دیا ہے اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر خیرپور طاہر سانگی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  انتخابی نتائج روکنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker