تازہ ترینعلاقائی

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے مصروف دن گذار،کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں

qaim aliکراچی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے بدھ کو نہایت مصروف دن گذارا اور کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔عبرت گروپ آف پبلیکشنس کے چیف ایگزیکیٹو قاضی اسد عابد نے وزیراعلیٰ سندھ سے چیف منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی۔ انہوں نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی اور چیف رپورٹر مجید عباسی بھی موجود تھے۔ بعد میں روزنامہ”جنگ”کراچی ایڈیٹر نظیر لغاری نے بھی وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور ان سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں  صحت وتعلیم کے شعبوں کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،سید قائم علی شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker