تازہ ترینعلاقائی

شہریوں کوصاف پانی کےلئےآراوپلانٹ نصب کئے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

qaim aliکراچی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت لوگوں کومعیار زندگی بہتر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں طبی سہولیات کا جال بچھا رہی ہے،شہریو ں کو پینے کے صاف پانی کے لئے آر اوپلانٹ نصب کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلقہ اور ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی تعمیر نو اور بحالی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ، ترقیات و منصوبہ بندی کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری ملک اسرار، اے سی ایس (خزانہ) عارف احمد خان، اے سی ایس خصوصی منصوبہ جات نرگس گھلو، اسپیشل سیکریٹری صحت ڈاکٹر سریش کمار پروجیکٹ ڈائریکٹر تعلقہ و ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلز ڈاکٹر ممتاز بروہی، منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح خان، سیکریٹر ی قانون سید غلام نبی شاہ، پاک اوسیز گروپ کے عمر جیلانی ودیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں آر ۔او پلانٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے، 2008تا2012کے اختتام تک 750 آر ۔او پلانٹ نصب کئے جائیں گے جس کے تحت خیرپور اور نوابشاہ میں ایک ایک آر ۔ او پلانٹ ، ٹھٹہ ، بدین ، تھرپارکر اور عمر کوٹ کے اضلاع میں-29 29۔آر ۔ او پلانٹ ، ٹھٹہ اور بدین میں مزید-10 10۔ آر ۔اوپلانٹ ، سہیون اور بولک میں 2۔ آر ۔ او پلانٹ سیلاب متاثرہ علاقوں میں 40۔ آر ۔او جبکہ بقیہ 5۔ سو آر۔ او پلانٹ صوبے بھر کے مختلف دیہاتوں میں نصب کئے جائیں گے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک 400سو آر ۔ او پلانٹ نصب کئے جاچکے ہیں جبکہ مزید 100۔ آر ۔ او پلانٹس کی تنصیب سے پہلا مرحلا مکمل ہو جائیگا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں 13۔ آر۔ او پلانٹ نصب ہوچکے ہیں جبکہ 17۔ مزید آر۔ او پلانٹ کی تنصیب ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ منصوبے سے 12 ۔ ملین افراد کو پینے کا صاف پانی فراہم کیا جارہا ہے، منچھر جھیل کے پانی کو ٹریٹمنٹ کے ذریعے پینے کے قابل بنایا جائیگا۔ تعلقہ و ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی بحالی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ممتاز علی بروہی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت لوگوں کومعیار زندگی بہتر کرنے کے لئے صوبہ بھر میں طبی سہولیات کا جال بچھا رہی ہے جبکہ تعلقہ و ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی توسیع کا کام تیز ی سے جاری ہے اس ضمن میں ۔مطلوبہ فنڈز جاری کئے گئے ہیں جبکہ کچھ اسپتالوں کا کام مکمل ہوچکا ہے اور بقیہ کا کام جلد مکمل کیا جائیگا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ 10۔ ضلع ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ 7تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کو ترقی دے کر ضلعی ہیڈ کوارٹر اسپتالیں بنایا جار ہا ہے۔ علاوہ ازیں 41تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کی اپگریڈیشن اور اس اسپتالوں میں ایمرجنسی ٹراما سینٹرز کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹنڈو محمد خان افتتاح کے لئے تیار ہے۔ بدین ہسپتال جنوری 2013میں مکمل ہوگی دادو اور میرپورخاص کی اسپتالیں فروری 2013تک مکمل کی جائیں گی جبکہ بقیہ اسپتالوں جون 2012اور جون 2014میں مکمل ہو سکیں گی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے کام کی رفتار تیز کرنے کے احکامات دئے تاکہ اسکیموں کو جلد مکمل کرکے ضرورتمند لوگوں کو فائدہ دیا جائے۔ تعمیراتی کام کی تکمیل کے بعد ادویات، فرنیچر ، دیگر سازو سامان ، ڈاکٹر ز اور عملے کی مقرری کا کام بھی جلد مکمل کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت من پسند میڈیا کو اربوں روپےسرکاری اشتہارات کی مد میں دے رہی ہے،چوہدری بثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker