پاکستانتازہ ترین

شہید بے نظیر کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا،سیدقائم علی شاہ

qaim ali shahخیرپور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کے قاتلوں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا، وہ سرکٹ ہاؤس خیرپور میں 27 دسمبر کو گڑہی خدا بخش بھٹو میں منعقدہ برسی کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کررہے تھے، سید قائم علی شاہ نے کہا کہ 27 دسمبر اور 4 اپریل بڑے دکھ بھرے دن ہیں 27 دسمبر کو بے نظیر کی 5ویں برسی کے موقع پر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تاریخی خطاب کرکے سیاست میں عملی قدم رکھیں گے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گمبٹ میں پیر آف گمبٹ کے سجادہ نیشن پیر سید احمد صالح شاہ جیلانی سے ان کے والد پیرسید اسداللہ شاہ جیلانی کے وفات پر تعزیت کی اس موقع پر ان کے ساتھ وفاقی وزیر خورشید شاہ، رکن سندھ اسمبلی نعیم کول، کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ، حاجی امتیاز ملاح بھی موجود تھے، یہاں وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کمبوہ شہید، حیدرآباد اور گھوٹکی میں بڑے بڑے جلسے کرچکی ہے 27 دسمبر کو بھی گڑھی خدا بخش میں تاریخی جلسہ کا وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر عبدالمجید میمن سے ان کی صاحبزادی کے انتقال پر تعزیت کی، منشی محلے میں فرحت اللہ پھلپھوٹو کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کی، سرکٹ ہاؤس کے اجلاس میں پی پی خیرپور کے صدر قمرالزمان شاہ، رکن قومی اسمبلی حاجی نواب خان وسان، پی پی رہنما سید جاوید علی شاہ، رکن قومی اسمبلی مہرین بھٹو ورکن سندھ اسمبلی سید پیر علی شاہ، بھی موجود تھے دریں اثناں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ہم نے ہزاروں افراد کو روزگار دیا ہے، مزید دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال پھیلا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ خیرپور میں میگا پروجیکٹ پر کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے آئندہ بھی ہماری حکومت بنے گی

یہ بھی پڑھیں  ایک ہفتے بعد کراچی کے ہر گٹر پر ڈھکن ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker