پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نے 12 ارب کا وعدہ کیا، ایک دھیلا نہیں دیا، قائم علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل)وزیراعظم کہتے ہیں کہ لڑو اگر چوٹ آئے تو میں حاضر ہوں، سندھ کیلئے بارہ ارب روپے کے پیکج کا وعدہ کیا لیکن ایک دھیلا نہیں دیا ، سندھ کے سائیں نے شکووں کے انبار لگادیئے۔ وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے وزیر اعظم نواز شریف سے شکوے، کہا کہ وزیراعظم کی مہربانی، ہمت افزائی کرنے ہرماہ میٹنگ کرنے آتے ہیں، دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے نہ بلٹ پروف گاڑیاں اورنہ بلٹ پروف جیکٹس ہیں،وزیراعظم نے ہماری ضرورت کے لیے 12 ارب روپے کے پیکج کا وعدہ کیا، پر آج تک ایک دھیلا تک نہیں دیا۔ تقریب کیا تھی ، موضوع کیا تھا ، لیکن وزیراعلیٰ سندھ کھلے تو کھلتے چلے گئے ، ایک ایک کرکے وفاقی حکومت کے عدم تعاون کی متعدد شکایات سامنے رکھ دیں، کہا کہ کراچی میں پانی کا منصوبہ کے فور ، سا ل دو ہزار سات کا ہے ، وعدے کے مطابق آدھی رقم وفاق کو دینی ہے لیکن آج تک ایک پیسہ نہیں دیا۔ انہوں نے یہ شکایت بھی کی کہ ایل این جی پر سندھ سے نہیں پوچھا گیا۔ وزیراعلی سندھ نے یہ بھی کہاکہ چین کوئلے سے بجلی سے پیداکرنے کے بارہ سو میگاواٹ پروجیکٹ میں سرمایا کاری پر تیار ہے ، لیکن وفاق اس پر ضمانتی نہیں بن رہا۔ قائم علی شاہ نے صرف شکوے شکایات پر بس نہیں کیا ، بہت کچھ جتابھی دیا اور کہاکہ نو از حکومت نے لاکھوں لوگوں کو نوکریوں سے نکالا، ہم نے انہیں واپس ملازمت پر بحال کیا۔ یہ بھی جتلایا کہ گزشتہ بلدیاتی حکومت کو ہر سال پانچ سو ملین روپے سندھ حکومت دیتی رہی ہے

یہ بھی پڑھیں  اسلام آباد: عمران خان کا ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر جانبداری کا الزام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker