پاکستانتازہ ترین

دھماکوں،خود کش بمباروں کو روکنے کے اقدامات کرلیے، قائم علی شاہ

کراچی(مانیٹرنگ سیل) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکوں اور خود کش بمباروں کو روکنے کے اقدامات کرلیے ہیں۔انہوں نے دعا کی کہ ”خدا کرے محرم کے دس بارہ دن خیریت سے گزر جائیں “۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر جھنڈے والی گاڑی ہی کیوں نہ ہو،سب کی تلاشی لازمی لی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ بیس لاکھ سے زائدغیر قانونی تارکین چیلنج بنے ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران جو ہجرت ہوئی وہ بھی دہشت گردی کی وجہ ہے،سیدقائم علی شاہ نے کہا کہ وہ عوام، ایوان اور پارٹی قیادت کے سامنے جوابدہ ہیں، پوری توجہ امن برقرار رکھنے پر ہے،خدا کرے محرم کے دس بارہ دن خیریت سے گزر جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ رینجرز اور پولیس کی کارکردگی متاثر کن نہیں ، لیکن دہشتگردی کے ملزمان بھی ضمانت پر رہاہوجاتے ہیں ، جوڈیشل نظام کی کمزوریوں سے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جب تک تمام اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ نہیں ہوتے اس وقت تک جو لائسنس جاری ہوئے انہیں منسوخ سمجھا جائے۔سید قائم علی شاہ نے انکشاف کیا کہ رینجرز ہیڈ کوارٹرز پرحالیہ حملے اور گزشتہ سالوں میں سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹرز، عاشورہ اور چہلم میں دھماکوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  منشیات اور دہشت گردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker