پاکستانتازہ ترین

کراچی: وزیر اعلی سندھ کا مختلف تھانوں کا دورہ

کراچی (مانیٹرنگ سیل) کراچجی میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے بعد وزیر اعلی سندھ نے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے اور تنبیہہ کی ہے کہ پولیس اپنی کارکردگی کو بہتر کرے ورنہ متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔کراچی میں بدامنی کا سیلاب سر سے اونچا ہونے کے بعد وزیراعلی سندھ نے شہر کے مختلف تھانوں کا دورہ کیا ۔ قائم علی شاہ اچانک کھارادر میٹھادر اور پریڈی پولیس اسٹیشن پہنچ گئے ۔انہوں نے عدم موجودگی پرایس ایچ او میٹھادراور ایس پی ٹریفک سینٹرل کو معطل کردیا۔ وزیراعلیٰ نے تینوں زون کے ڈی آئی جی کی فیلڈ میں موجودگی نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور اپنے عملے کو ہدایت کی کہ ان افسران کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں انہوں نے لسبیلہ ، ناظم آباد ، حیدری ، سخی حسن ، فائیو اسٹار چورنگی ، ناگن چورنگی ، بفرزون ، نارتھ کراچی ، گارڈن ، ایم اے جناح روڈ ، کٹی پہاڑی سمیت دیگر کئی علاقوں کا دورہ کرکے امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے اس دوران ٹریفک قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے پر ڈی آئی جی ٹریفک پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے دورے کے دوران سڑکوں سے ٹریفک پولیس غائب اور ٹریفک قوانین پر عمل نہیں ہورہا تھا۔وزیر اعلی نے شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے پر ایڈمنسٹریٹر کراچی پر براہمی کا اظہار کرتے ہوئے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ دوسری جانب وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلی سندہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور کہا کہ حساس علاقوں میں پٹرولنگ اور نفری کو بڑھانے کے علاوہ لوکل انٹیلی جنس کو بڑھایا جائے اورکمیونٹی کی مدد کے ساتھ شرپسندوں کے خلاف ٹارگٹ ایکشن کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  آہ ،شہرقائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker