پاکستانتازہ ترین

پاک فوج کے جوان ہماری اصل طاقت ہیں

راولپنڈی (مانیٹرنگ سیل) آرمی چیف جنرل قمرباجوہ کا کہنا ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ نے پاک فوج کوبہترین فورس بنادیا، جو روایتی جنگ کیلئے بھی ہمہ وقت تیارہے۔ ساتھ ہی بولے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بہاولپور گیریژن کے دورہ پر پہنچے جہاں انہیں داخلی سلامتی اورآپریشنل تیاریوں پربریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا کہ جوان افسروں کے جذبے کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا، آپریشن ردالفساد ملک میں پائیدارامن اور استحکام لائے گا۔ آرمی چیف جنرل قمرباجوہ نے جوان افسروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جوان ہماری اصل طاقت ہیں۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کا افتتاح بھی کیا، جہاں رواں سال سو ایم بی بی ایس طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں  رمضان المبار ک کا پیغام اور عید الفطر کی آمد!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker