پاکستانتازہ ترین

چنیوٹ:الیکشن کمیشن کی پرارسرار خاموشی نے بہت سے سوالات کو جنم دیا، قمرالزمان کائرہ

چنیوٹ(بیورو رپورٹ)سابق وفاقی وزیر پیپلزپارٹی قمرالزمان کائرہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پر ارسرار خاموشی نے ایسے سوالات کو جنم دیا ہے جن کے بارے میں قوم بھی سوچنے سے قاصر تھی انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا نعرہ لگانے والوں نے بلدیاتی الیکشنوں میں اپنی سفاکیت کو عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے سامنے ظاہر کردیاہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مخصوص اشرافیہ کو عہدوں کی فروخت کا سلسلہ جارہوچکا اور نوٹوں کی زبان میں اگلی تمام باتیں طے کی جائیں گی انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بڑے اداروں کی نجکاری پلاننگ کے تحت کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ ریاض،سید کلیم امیر ضلعی رہنماء پیپلز پارٹی سید حسن شاہ جنرل سیکرٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ،غلام عباس ساقی سیکرٹری انفارمیشن کے علاوہ سینکڑوں عہدیداروں و کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر راجہ ریاض اور سید حسن شاہ نے خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت کے تمام ادارے کرپشن میں پہلے نمبر پر ہیں اور عوام کو عدل و انصاف ،صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کے نام پر ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف تمام سازشی عناصرکو بہت جلد کچل دیا جائیگا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے سیاسی غبارے سے بہت جلد ہوا نکل جائے گی اور وہ سیاسی یتیموں کے چئیرمین بن کر سیاسی مداری کرتے ہوئے دیکھائے دینگے ۔مقررین نے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کا ڈھونگ رچاکر اشرافیہ کو قوم پر مسلط کرنے کا نیا پلان بنایا گیا ہے جس میں عوامی مسائل کو ختم کرنے کی بجائے عوام کو زندہ درگور کرنے کی نئی تاریخ رقم کی جائے گی اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو ،بے نظیر بھٹو اور دیگر شہداء کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی

یہ بھی پڑھیں  عمران خان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں :قمر زمان کائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker