پاکستانتازہ ترین

چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے : قمرزمان کائرہ

لاہور(مانیٹرنگ سیل)پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف نوازشریف کا بیان قابل مذمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر نے نواز شریف کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان قابل مذمت ہے، میاں صاحب کے نزدیک لیول پلے فیلڈ کا مطلب یہ ہے کہ ادارے ان کی تعریف کریں. قمر زماں کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو افتخار چوہدری جیسا جج چاہیے، جو انھیں ہیرو قراردے، نواز شریف 2013 جیسا انتخابی ماحول چاہتے ہیں، جو اب دستیاب نہیں، دس سال سے پیپلز پارٹی کا احتساب ہورہا ہے، مگر ہم نے کبھی ایسی زبان استعمال نہیں کی. قمرزمان کائرہ نے کہا کہ نوازشریف نے صرف جمہوریت کے ثمرات سمیٹے، وہ ہر آزمائش میں بزدل ثابت ہوئے، دوسرے پر تنقید کرنے سے قبل نوازشریف پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں. انھوں نے کہا کہ ہمیں افتخار چوہدری اور طالبان نے انتخابی مہم نہیں چلانے دی تھی، ہمارا وزیراعظم بھی نااہل ہوا، گورنر اور وزیر کواسلام آباد میں شہید کیا گیا. انھوں‌ نے کہا کہ ہمارے وزیراعظم، گورنرکا بیٹا اغوا کیا گیا، مگرہم نے بہادری سے مقابلہ کیا، جوڈیشل ایکٹوازم پری پول رگنگ ہے, توہم 10 سال سے سامنا کر رہے ہیں. انھوں نے کہا کہ جب عدلیہ نے سندھ حکومت کے خلاف ایکشن لیا، تب تو نوازشریف خوش تھے، جب سندھ کے سیاست دانوں کو نشانہ بنایا جارہا تھا، تب نواز شریف کی منطق کہاں تھی، کراچی میں پانی ،صفائی کے بارے میں عدالتی کارروائی پر ن لیگ بغلیں بجاتی تھی

یہ بھی پڑھیں  جمعہ خان کاپورا سچ مگردیر سے(۲)

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker