پاکستانتازہ ترین

خوشاب:صدرنے جمہوریت پرڈاکا ڈالنے والا مورچہ سنبھالا، کائرہ

خوشاب(مانیٹرنگ سیل) پاکستان میں حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے رہنما اوروفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہناہے کہ پاکستان میں ہمیشہ جمہوریت پر ڈاکا ایوان صدر سے ڈالا گیا، اس لئے آصف علی زرداری نے وہ مورچہ سنبھالا جو جمہوریت پر ڈاکے ڈال رہاتھا۔آبادی کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے علاقے جوہرآباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ پیپلزپارٹی نے صوبوں کو اختیارات اور پیسے دیئے، ہمارے آنے سے پہلے این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 40فیصدوسائل ملا کرتے تھے اب 70فیصدجاتے ہیں۔ پنجاب میں حکمراں جماعت ن لیگ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پی پی پی رہنمانے کہا کہ پنجاب میں گڈگورننس کادعویٰ کرنے والےآج تک کوئی ایسی اسکیم نہیں لا سکے جو 4ماہ سے ذیادہ چل سکے۔پنجاب حکومت کے منصوبوں آشیانہ اسکیم،دانش اسکولز،ییلو کیب اورماس ٹرانزٹ اسکیم کو ناکام قراردیتے ہوئے قمرزمان کائرہ نے کہالاہورکے علاوہ باقی پنجاب کے عوام پانی اوردیگربنیادی سہولتوں کو ترس رہے ہیں۔صدرکو دو عہدوں کا طعنے دینے والے یہ بھول گئے کہ وہ خود پنجاب میں 22وزراتیں رکھ کر بادشاہت چلا رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کے صدرنے خود اپنے اختیارات وزیراعظم کے حوالے کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارے منتخب وزیراعظم کو گھربھیج دیاگیا،چند صحافیوں نے توہردوسرے مہینے حکومت کر گھربھیجنے کے منصوبوں کا اعلان شروع کر دیاتھا۔قمرزمان نے ملک میں مہنگائی ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کی موجودہ حکومت نے فاقہ کشی کے شکارملک کواس پوزیشن پر لاکھڑاکیاہے کہ آج وہ گندم،دالیں وغیرہ برآمدکررہاہے۔ انہوں نےمزید کہاکہ جب ہم حکومت میں آئے اس وقت بنیادی اجناس تک باہر سے آتی تھیں اس وقت پاکستان بہتری کی جانب گامزن ہے جس کا ثبوت لاکھوں ٹن گندم برآمدکرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ویمن ون ڈے: پاکستان نے ساوتھ افریقہ کو8 وکٹوں سے ہرا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker