پاکستانتازہ ترین

اسمبلیاں اکھٹے تحلیل کرنے کی چاپی مسلم لیگ ن کے پاس ہے، قمر زمان کائرہ

qamar zaman kairaاسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان درست کہتے ہیں کہ اسمبلیاں اکٹھے تحلیل کرنے کی کنجی مسلم لیگ ن کے پاس ہے۔ اگر کنجی یا ماچس کسی کے ہاتھ آجائے تو وہ شرارت کر سکتا ہے۔اسلام آباد میں انفارمیشن سروس اکیڈمی کی ویب سائٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کا دھرنا سمجھ سے باہر ہے کیونکہ وہ خود پنجاب میں حکومت اور وفاق میں اسمبلی میں موجود ہیں۔ چوہدری نثار کا فرحت اللہ بابر کے لیے نازیبا کلمات استعمال کرنا اخلاق سے گری بات ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ توقع ہے کہ انتخابات مشاورت کے بعد ایک ہی وقت میں کروا لیے جائیں گے۔حکومت کی کوشش ہے کہ سات سے دس دن میں انتخابات کی تاریخ دیدی جائے۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور جنوبی پنجاب کو بی جے پی کہنے والوں پر افسوس ہے۔ صوبوں کے حوالے سے سفارشات حتمی نہیں۔ ابھی اسمبلی میں آنا باقی ہے۔ قمر زمان کائزہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے صدر کو استعفی کے حوالے سے کسی خط کا انہیں علم نہیں۔الیکشن کمیشن سے مشاورت جاری ہے مگر وہ حکومت کو کام کرنے سے نہیں روک سکتا۔ قانون سازی سمیت تمام منصوبوں پر کام آخری وقت تک جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے معاہدہ حکومت کا ہے اپوزیشن کا نہیں۔ مگر اپوزیشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل، نگراں حکومت اور انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے مابین ابھی مشاورت کا عمل شروع نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:ملک میں افراتفری کی سیاست کا کھیل کھیلنے والوں کا وقت ختم ہونے والا ہے، قمرالزمان کائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker