تازہ ترینعلاقائی

ڈنگہ:ہم اپنی ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے، قمر زمان کائرہ

qamar zaman kairaڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی ہار سے دلبرداشتہ نہیں ہوئے انشاء اللہ کمی کوتاہیوں کا دور کر کے عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے اقتدار آنی جانی چیز ہے اصل چیز عوام کی محبت ہمارا قیمتی سرمایہ ہے،انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری فیملی برس ہا برس سے عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں اقتدار میں رہنے کے باوجود ہم نے اپنے حلقہ کی عوام سے رابطہ قائم دائم اور برقرار رکھا اور انشاء اللہ اقتدار کے بعد بھی اس رابطہ کو مزیدمضبوط و مستحکم کرنے کیلئے کام جوش و جذبہ سے کریں گےآج کل میری پوری توجہ اپنی پارٹی حلقہ اور فیملی پر ہے کئی سال تک فیملی کووقت نہیں دے سکا ڈیرہ کائرہ لالہ موسیٰ،کائرہ مارکیٹ ڈنگہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں،انشاء اللہ عوامی خدمت کا مشن ماضی کی طرح جاری و ساری رکھیں گے منتخب لوگ عوامی توقعات پر پورا اتریں ،کراچی میں حکومت کی طرف سے میٹرو بس کے منصوبہ کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں توقع ہے وفاقی حکومت ماہانہ سبسڈی سمیت تمام اخراجات بھی ادا کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں  شبہاز شریف کل بھی جھوٹ بولتے تھےاور آج بھی : قمر الزمان قائرہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker