شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ملتان: اصل قاتل مفتی قوی ہے معاف نہیں کروں گا، والد قندیل بلوچ

ملتان: اصل قاتل مفتی قوی ہے معاف نہیں کروں گا، والد قندیل بلوچ

ملتان(بیورو رپورٹ) مقتول سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے قتل کیس میں مفتی عبد القوی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی گئی۔ قندیل کے والد کا کہنا ہے کہ اصل قاتل مفتی عبد القوی ہی ہےاسے کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کی سیشن عدالت میں قندیل بلوچ کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزم مفتی عبد القوی کو 3 روزہ جسمانی ریماند کے بعد پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران مفتی عبد القوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ پولی گرافک ٹیسٹ کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ دل کے مریض کا پولی گرافک ٹیسٹ ٹھیک آہی نہیں سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی صاحب کو زبردستی کیس سے جوڑا جا رہا ہے۔ تاہم عدالت نے ان کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے مفتی عبد القوی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 2 روز کا اضافہ کردیا۔ سماعت کے بعد قندیل بلوچ کے والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کا اصل قاتل مفتی عبد القوی ہے، اسے کسی صورت معاف نہیں کریں گے

یہ بھی پڑھیں  داؤدخیل:رائے ونڈ میں میلہ لگانے کی بجائے مودی کے خلاف جنگ کا میدان لگاتے،خالد خان کونسلر