پاکستانتازہ ترینفن فنکار

قندیل بلوچ کا دوسرابھائی میں مقدمےمیں نامزد

ملتان (بیورو رپورٹ) پولیس نے مقتول ماڈل قندیل بلوچ کے دوسرے بھائی اسلم کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کرلیا، والد کے مطابق دونوں بھائیوں نے مل کر قتل کیا۔ قندیل بلوچ کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پہلے ایک اور اب دو بھائیوں کو قتل کی ایف آئی آر میں نامزد کرلیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بھائی اسلم نے دوسرے بھائی وسیم کو قتل کیلئے مبینہ طور پر اکسایا۔ پولیس کے مطابق دونوں بھائی ڈی جی خان سے چھٹیوں کے بہانے آئے تھے، قندیل کی موت کے بعد سے دونوں بھائی غائب ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قندیل کی موت ناک اور منہ دبانے سے ہوئی، پولیس کا کہنا ہے کہ قندیل کا بھائی وسیم نشے کا عادی تھا، جب کہ دوسری جانب والد نے بھی بیان تبدیل کرتے ہوئے پہلے ایک اور اب دو بیٹے کو قتل میں ملوث قرار دے دیا، والد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قندیل کو دونوں بھائیوں نے مل کر قتل کیا ہے۔ واضح رہے کہ متنازعہ ماڈل قندیل بلوچ کی لاش ہفتہ کی صبح گھر سے برآمد ہوئی، جسے ابتدائی تفتیش کے مطابق بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker