پاکستان

وزارت قانون کے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد﴿بیورو رپورٹ﴾ وفاقی حکومت نے  قانونی معاملات میں اپنی گرفت  مضبوط کرنے کے لئے وزارت قانون کے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وزارت قانون سمیت حکومت کے تمام قانونی و آئینی  معاملات چلانے کیلئے  سینیٹر میاں رضا ربانی اور سینیٹر اعتزاز احسن کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں ۔ ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ  حکومت نے وزارت قانون کی جانب سے اعلیٰ عدالتوں  میں  اہم کیسوں کی سماعت کے دوران حکومتی موقف  کو ٹھیک انداز میں پیش نہ کرنے پر وزارت قانون کے سٹرکچر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سٹرکچر کی تبدیلی میں  وزیر قانون ، سیکرٹری قانون ، اٹارنی جنرل آف پاکستان سمیت تمام حکومتی  لائ افسران کی تبدیلی شامل ہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے وزارت قانون کے معاملات چلانے کے لیے تمام ذمہ داریاں  سینیٹر میاں رضا ربانی اور سینیٹر اعتزاز احسن  کے سپرد کی جارہی ہیں جس کے لیے دونوں رہنمائوں نے اپنی آمادگی کا اظہار کردیا ہے  جبکہ وزارت قانون میں تبدیلیاں آئندہ چند روز میں  متوقع ہیں  ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعتزاز احسن اور میاں رضا ربانی نے نئے سیکرٹری قانون ، اٹارنی جنرل دیگر اہم عہدوں پر  نئے افسران  کی تعیناتی کیلئے  صلاح مشورے  شروع کردیئے ہیں  اور امید ظاہر  کی جارہی ہے کہ نئے سیکرٹری  قانون کیلئے نام کو آئندہ دو روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی

یہ بھی پڑھیں  کورونا وباء کی چوتھی لہر ، تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز مسترد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker