تازہ ترینعلاقائی

پتوکی:نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کے قریب دکان دار کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا

پتوکی(ندیم رضا خاں سے) نامعلوم افراد نے پولیس چوکی سٹی پتوکی کے قریب ایک دکان دار کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق را ت ساڑھے سات بجے کے قریب نامعلوم افراد پولیس چوکی پتوکی کے قریب واقع محمد عمران عرف ببلو کی دکان پر آئے اور چھریوں کے وار کر کے اسکو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے مقتول کے بھائی محمد آصف کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button