تازہ ترینعلاقائی

سرائے مغل: بدچلنی کے شبہ پرفائر مار کرماں اور بیٹی دونوں کو قتل کر دیا

بھائی پھیرو(نامہ نگار)سرائے مغل۔بد چلنی کے شبہ پرپر قریبی رشتہ دار قاتلوں نے اندھا دھند فائر مار کر ماں اور بیٹی دونوں کو قتل کر دیا ۔دونوں کے جسم کے پرخچے اُڑ گئے ۔تفصیلات کے مطابق سرائے مغل کے نواحی گاؤں ٹھٹہ کمیانہ کے قریب واقع کوٹ بشیشر سنگھ میں بارہ بور بندوقوں سے مسلح ملزمان سردارا وغیرہ نے پچاس سالہ شمیم بی بی کے گھر میں گھس آئے اور آتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر کے درجنوں فائر شمیم بی بی اور اسکی بیٹی پچیس سالہ ساجدہ کے جسم میں اُتار دئیے جس سے وہ دونوں موقع پر ہلاک ہو گئیں ۔اور انکے جسم کے پرخچے اُڑ گئے وجہ عناد یہ تھی کہ ملزمان کو شبہ تھا کہ ماں بیٹی کا چال چلن ٹھیک نہیں۔سرائے مغل پولیس نے دونوں لاشیں قبضہ میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ ، موٹرسائیکل ریس لگانے والے تین نوجوان گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker