شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / نامور قوال غلام فرید صابری کی آج برسی ہے

نامور قوال غلام فرید صابری کی آج برسی ہے

کراچی(پاک نیوز) فن قوالی کو نئی جہتوں سے روشناس کرانے والے غلام فرید صابری کی آج برسی ہے، انھیں دنیا سے گزرے پچیس برس بیت گئے.معروف قوال غلام فرید صابری 1930 میں کلیانہ میں پیدا ہوئے، قوال گھرانے سے تعلق تھا، چھوٹی عمر سے ہی قوالیاں پڑھنا شروع کیں۔ پچاس کی دہائی میں اپنے بھائی قوال مقبول احمد صابری کے ساتھ بطور صابری براداران قوالیاں پڑھنا شروع کیں۔70 کی دہائی صابری برادران کے عروج کا دور تھا۔ صابری برادران کی پڑھی ہوئی قوالیوں "میرا کوئی نہیں تیرے سوا” ، "تاجدار حرم” اور "بھر دو جھولی میری” نے ریکارڈ شہرت کمائی۔غلام فرید صابری کو 1978 میں صدراتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ پاکستان کے یہ مایہ ناز قوال 64 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

یہ بھی پڑھیں  روزہ ............جسمانی اور روحانی فوائد