تازہ ترینعلاقائی

ہم روائتی قوالی میں جدید سازوں سے جدت پیدا کررہے ہیں ،ذوالفقار علی،مبارک علی قوال

downloadاوکاڑا(چیف رپورٹرپنجاب)قوالی کا ذکر آتا ہے تو ذوالفقار علی خاں ،مبارک علی خاں قوال کاشمار ملک کے معروف قوالوں کی صف میںآتا ہے جنھوں نے ملک کے کونے کونے میں اوکاڑا کانام روشن کیا۔ذوالفقار علی خاں ،مبارک علی خاں نے پاک نیوزکوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ انھیں یہ فن اپنے والد محترم استاد سلامت علی خاں جو استاد جو استاد سنتو خاں کے شاگرد تھے ان سے ورثے میں ملا،بعد ازاں فن قوالی کے رموز واقاف استاد شیر علی ،استاد مہر علی سے حاصل کیے۔انھوں نے کہاکہ ہم نے اپنی نئی البم پربہت محنت کی ہے اور اس میں نعت شریف،منقبت ،قصیدے اور دھمال ریکارڈ کی گئیں اور نیا البم حضرت داتا گنج بخش ؒ کے عرس مبارک کے موقع پر ایس ایم سٹوڈیو لاہور سے ریلیز ہورہا ہے۔ذوالفقار علی خاں ،مبارک علی خاں نے کہا کہ ہم روائتی قوالی میں جدید سازوں سے جدت پیدا کررہے ہیں جس سے نئی نسل کو صوفیانہ رنگ کے ساتھ ساتھ جدت اور موسیقیت کا لطف آئے گا۔چونکہ قوالی صوفیاء کا رنگ ہے اور بر صغیر میں صوفیااکرام نے قوالی کے ذریعے تبلیغ فرمائی۔

یہ بھی پڑھیں  لافانی حسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker