شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / نومبر تک عام انتخابات کرائے جائیں، قاضی حسین احمدکا مطالبہ

نومبر تک عام انتخابات کرائے جائیں، قاضی حسین احمدکا مطالبہ

پشاور(نمائند خصوصی) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد نے کہا کہ ملک میں جاری محاذ آرائی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ نومبر میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ وہ پشاور میں قبائلیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقدہ قومی کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کو عام شہریوں کے حقوق حاصل نہیں ہیں۔ ایم ایم اے بحالی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کہا کہ دونوں جماعتوں کے نمائندے بیٹھ جائیں اور اگر یہ متفق ہو جائیں تو ایم ایم اے بحال کر دی جائے اور اسی بنیاد پر دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کی جائے۔ اس سے قبل کانفرنس کے اعلامیہ میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقہ جات میں منتخب قبائلی اسمبلی کا قیام عمل میں لایا جائے، قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن بند کرکے تنازعات کا حل جرگوں کے ذریعے نکالا جائے، فاٹا کیلئے آغاز حقوق بلوچستان کی طرز پر اقتصادی پیکیج دیا جائے اور امریکا کو دو ٹوک انداز میں ڈرون حملوں سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  بحران،مہنگائی ،مسلسل ناانصافی