پاکستانتازہ ترین

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد انتقال کرگئے

qazi hussainاسلام آباد(بیوروچیف) جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد انتقال کرگئے۔۔۔ قاضی صاحب کی نماز جنازہ آج سہ پہر تین بجے جناح پارک پشاور میں ادا کی جائے گی۔۔ ملک بھر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے سابق امیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔۔ قاضی حسین احمد دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔۔ انہیں رات ایک بجے دل کا دورہ پڑا۔۔ جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور خالق حقیقی سے جا ملے۔قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف قاضی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قاضی حسین کی تدفین آبائی علاقے زیارت کاکا صاحب میں ہوگی۔ قاضی حسین احمد نے ابھی کچھ ہی دن پہلے چھبیس دسمبر کو کراچی میں جماعت اسلامی کے اہم رہنما پروفیسر غفور احمد کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔ سابق امیر کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ قاضی حسین کے کردار اور ایمانداری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے قاضی حسین کی وفات کو بڑا سانحہ قرار دیا ہے۔ جماعت اسلامی کے سابق امیر کی وفات پر صدر۔۔ وزیراعظم ۔۔۔ متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین ۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ۔ سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات نے اظہار تعزیت کیا۔

یہ بھی پڑھیں  ضرب عضب میں حصہ لینے والے فوجیوں کو اعزازات دینے کی تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker