تازہ ترینعلاقائی

بہاولنگر:قا ضی حسین احمد کی گراں قدر خدمات سے انکار ممکن نہیں،میاں مقصود

downloadبہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیرجماعت اسلامی لاہورمیاں مقصوداحمد نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد نے رضائے الٰہی اوربندگان خدا کی خدمت کرتے ہوئے زندگی بسر کی ان کی رحلت سے عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہو گیا اتحاد امت کے لیے قا ضی حسین احمد کی گراں قدر خدمات سے انکار ممکن نہیں سٹی ہائی سکول کے ہال میں منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا جماعت اسلامی قرآن سنت کی دعوت لے کر اٹھی ہے جوپوری دنیا میں نافذ اسلام کے لئے بر سر پیکار ہے سابق ایم پی اے سید نذر محمود شاہ نے کہا کہ قاضی حسین احمد ایک انجمن کی حیثیت رکھتے تھے جنہوں نے بلا شبہ مذہبی قوتوں کو اکھٹاکرنے کے ساتھ ساتھ ملکی سیاست میں مثبت اور نمایاں کردار ادا کیا ممبر پنجاب بار کونسل شیخ طلعت محمود ککے زئی نے کہا کہ میراتعلق پیپلزپارٹی سے ہے اوراسکے باوجودکہتاہوں کہ قاضی حسین احمد جیسی نڈربے باک مخلص اورایماندارشخصیات کم ہی ہواکرتی ہیں جوہرایک کو اپناہونے کااحساس دے جاتی ہیں۔انکی یادمیں منعقدکی گئی اس تقریب میں اس نیت کے ساتھ شریک ہواہوں کہ شایداْس مردقلندرکے حوالے سے دوالفاظ بولنے پرمیری بھی بخشش ہوجائے۔جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ سراج احمد اخون ،مولانا شبیراحمد حسینی ،امیرجماعت اسلامی ضلع بہاولنگرولیدناصر،نائب امیرملک عزیزالرحمن،امیدوارپی پی279پروفیسرحمیداللہ خان،پروفیسرقاضی عبداللہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ جس مقصدکو قاضی حسین احمدلیکر چلے ہم اسکوآگے بڑھاتے ہوئے پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔

یہ بھی پڑھیں  رضا ربانی کا انوکھا آرڈر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker